21 اکتوبر، 2023، 3:17 PM

ہندوستان کے مختلف شہروں میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صہیونی مظالم کے خلاف احتجاج

کشمیر، چنئی، املپورم آندھرا پردیش، مچھلی پٹنم، وجے واڑا اور کولکاتا بنگال سمیت کئی ریاستوں اور شہروں میں کل نماز جمعہ کے بعد علمائے کرام کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حوزہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں ظالم و غاصب صہیونی حکومت کے جاری ظلم و ستم کے خلاف جہاں دنیا بھر میں غم و غصہ ہے اور اس غیر قانونی حکومت کے احتجاج جاری ہیں، وہیں ہندوستان سے بھی اس ناجائز حکومت کے خلاف مسلسل آوازیں بلند ہو رہی ہیں، ہندوستان کی کئی ریاستوں اور شہروں میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی جلوس نکالے گئے جہاں لوگوں نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں اور بے گناہ لوگوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کئے ۔

کشمیر، چنئی، املپورم آندھرا پردیش، مچھلی پٹنم، وجے واڑا اور کولکاتا بنگال سمیت کئی ریاستوں اور شہروں میں کل نماز جمعہ کے بعد علمائے کرام کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ہندوستان کے مختلف شہروں میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صہیونی مظالم کے خلاف احتجاج

ان جلوسوں میں لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم ، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ظالم صہیونی حکومت کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔

ہندوستان کے مختلف شہروں میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صہیونی مظالم کے خلاف احتجاج

واضح رہے کہ ہندوستان میں اسرائیل کے خلاف کسی بھی طرح کے جلسات اور جلوس پر پابندی عائد ہونے کے باوجود لوگوں نے حق کے لئے اپنی آواز بلند کی اور غزہ میں ہو رہے ظلم و ستم اور حملے کو غیر انسانی اور وحشیانہ قرار دیتے ہوئے جلد سے جلد جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور اسرائیل کی مسلسل جنگی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے سزا کا مطالبہ کیا۔

ہندوستان کے مختلف شہروں میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صہیونی مظالم کے خلاف احتجاج

ہندوستان کے مختلف شہروں میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صہیونی مظالم کے خلاف احتجاج

ہندوستان کے مختلف شہروں میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صہیونی مظالم کے خلاف احتجاج

News ID 1919566

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha